آپ نے کم کھانا کھاکر یا دیگر طریقوں سے وزن کم
کرنے کا تو ضرور سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو مختلف چیزوں کو سونگھ کر وزن کم
کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
زیتون کا تیل
جرمن ریسرچ سینٹر کی جانب سے کی گئی تحقیق میں مختلف لوگوں کو دہی میں ایک خاص قسم کی خوشبو ڈال کر دی گئی جبکہ ایک اور گروہ کو سادہ دہی دی گئی۔جن لوگوں کو خوشبو والی دہی دی گئی ان کے خون کا شوگر لیول کم سطح پر رہا ہے جس سے وزن کم ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل میں ایسے خوشبویات ہوتی ہیں جن سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

لہسن
journalFlavourکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیز مصالحے والی غذاﺅں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ آ پ کو چھوٹے نوالے لینے پر مجبور کرتی ہیں اور لہسن میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ کھانے کو تیز بناتا ہے اور اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
سبز سیب اور کیلے
Smell & Taste Treatment and Research Foundation کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جن کا وزن زیادہ تھا کو تیز بھوک میں سبز سیب اور کیلے سونگھنے کو دئیے گئے اور ان کے وزن میں کمی دیکھی گئی جبکہ جن لوگوں نے یہ پھل نہیں سونگھیں ان کا وزن کم نہ ہوا۔اگر آپ کے پاس یہ چیزین دستیاب نہ ہوں تو آپ وینیلا اور پودینہ بھی سونگھ سکتے ہیں۔
سونف
West Coast Institute of Aromatherapyکی رپورٹ کے مطابق اگر آپ کو بھوک لگے تو تھوڑی سی سونف لے کر بھون لیں اور اس کی خوشبو لینے سے بھوک کم ہو جاتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
گریپ فروٹ
وٹامن سی سے بھرپور اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اگر کھانے سے پہلے اسے سونگھ لیا جائے تو بھوک کم ہو جاتی ہے۔یونیورسٹی آف اوساکا جاپان کی تحقیق میں بھوکے چوہوں کو 15منٹ تک گریپ فروٹ کاتیل سونگھایا گیا اور ان کی بھوک میں کمی دیکھی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پھل میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جگر کے خامروں کے ذریعے بھوک کو کم کرتا ہے۔